ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے مرے اور نڈال

ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے مرے اور نڈال

Thu, 06 Jul 2017 19:44:42  SO Admin   S.O. News Service

لندن ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موجودہ فاتح برطانیہ کے اینڈی مرے اور سپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے مردوں کے سنگلز زمرے کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔مرے نے جرمنی کے ڈسٹین براؤن کو ایک گھنٹے 36منٹ تک چلے مقابلے میں براہ راست سیٹوں میں 6-3، 6-2، 6-2سے شکست دی۔وہیں نڈال نے امریکہ کے ڈونلڈ یک کو براہ راست سیٹوں میں 6-4، 6-2، 7-5سے شکست دی،وہ 2014کے بعد پہلی بار تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
مرے نے جیت کے بعد کہا کہ میچ کے آخر میں، اختتام کے تین گیموں میں نے اچھی سروس نہیں ،باقی میچ میں میں نے اچھی سروس کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مفت کے پوائنٹس مل رہے تھے،پہلے دور میں میں نے جو سروس کی تھی اس سے بہتر سروسمیں اس میچ میں کر رہا تھا،وہ میری دوسری سروس پر حملہ نہیں کر پا رہے تھے۔انہوں نے کوشش کی جو اچھی بات تھی۔نڈال اگلے راؤنڈ میں 30ویں سینئر کارین کھاچانوو سے بھڑیں گے۔وہیں مرے کا سامنا اٹلی کے فابیوفوگن سے ہوگا۔نڈال نے میچ کے بعد کہا کہ میرے حساب سے میں اچھا کھیل رہا ہوں، لیکن میں نہیں جانتا کہ میں کتنا دور جا سکتا ہوں۔رافیل نڈال فائنل میں پہنچتے ہیں تو وہ ایک بار پھر نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گے۔


Share: